انتخابات کی تیاریاں درست سمت میں ہیں، ملک بھر کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل مکمل ہو گیا،کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم روکنے کی باتیں درست نہیں،
تمام جماعتیں بھرپور انداز میں اپنی مہم چلا رہی ہیں، تمام ادارے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں، الیکشن کمیشن پر کسی ادارے کا دباؤ نہیں ہے، رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے تحت قوم کو نتائج پی ٹی وی کے ذریعے دیں گے ،انتخابی مواد نہ ملنے کی تین چار شکایات کا تدارک کردیا گیا سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 21 جولائی 2018 22:17
(جاری ہے)
8 لاکھ سیکورٹی اہلکار متعلقہ ریٹرننگ افسران کے ماتحت ہونگے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور عدلیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے افسران فراہم کئے۔
انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ پر کڑی نظر رکھی جائے گی،پوسٹل بیلٹ پر ریٹرننگ افسران کاآڈٹ ہوگا،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ چاروں چیف سیکرٹریز سے سی سی ٹی وی کیمروں پر بریفنگ لی ہے۔ پولنگ اسٹینشز پر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ8300 سروس پر اب تک 70 لاکھ لوگ مستفید ہوچکے ہیں،گوگل میپ پر پولنگ اسکیم لنک کردیں گے،تمام سیاسی جماعتیں بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کی مہم روکنے کی باتیں درست نہیں،تمام جماعتیں مہم چلا رہی ہیں، تمام ادارے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ یکساں مواقعوں کی عدم موجودگی پرفوری نوٹس لیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن پر کسی ادارے کا دباؤ نہیں ہے،رزلٹ ٹراسنمیشن سسٹم کے تحت قوم کو نتائج پی ٹی وی کے ذریعے دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.