مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کا این اے 227پر آزاد امیدوار فرید احمد قریشی کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:44

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) حیدرآباد نے این اے 227پر آزاد امیدوار فرید احمد قریشی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ضلع کے صدر محمد حنیف صدیقی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ حیدرآباد کی قومی اسمبلی کی نشست 227پر مسلم لیگ (ن) نے آزاد امیدوار فرید احمد قریشی کی حمایت کا فیصلہ کیا جبکہ این اے 226پر ہمارے امیدوار صولت نصیر پاشا ہیں اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار پی ایس احمد حیدرپی ایس65آصفہ ریاض پی ایس66کلیم شیخ اور پی ایس 67پر فہد عباسی ہیں اس سے قبل مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کی این ای225اور پی ایس 62,63پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جب بھی حکومت آئی ہے ترقی ہو ئی ہے نوجوانوں کو بلاسود قرصے دیئے گئے نوکریاں دی گئیں سی پیک منصوبہ دیا کراچی جیسے شہر میں امن قائم کیا اب موقع ملا تو ملک میں معاشی انقلاب آئے گا-