سندھ کے حلقہ پی ایس 80سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کے بیلٹ پیپرز پر مبینہ طور پر ٹھپے لگائے ہوئے عزیز راہو پوٹوگرفتار

ٹھپے ایجوکیشن انجینئر قربان علی کے دفتر میں لگائے جارہے تھے ،میڈیارپورٹ

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:52

سندھ کے حلقہ پی ایس 80سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کے بیلٹ ..
سہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) صوبہ سندھ کے حلقہ پی ایس 80سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کے بیلٹ پیپرز پر مبینہ طور پر 200سے زائد ٹھپے لگائے ہوئے عزیز راہو پوٹوگرفتار۔ ٹھپے ایجوکیشن انجینئر قربان علی کے دفتر میں لگائے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز صوبہ سندھ کے حلقہ پی ایس 80سہون شریف میں ایجوکیشن آفیسر قربان علی کے دفتر سے پری پول رکنگ کے الزام میں عزیز راہو پوٹو گرفتار کرلیے گئے جو 200سے زائد بیلٹ پیپرز پھٹے لگا چکا تھا۔

اور عزیر راہو پوٹو کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور یہاں حلقہ پی ایس 80سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ امیدوار ہیں۔ واقعہ کی انکوائری کیلئے ڈی آئی جی حیدر آباد سلطان خواجہ نے ایس ایس پی جامشورو کو واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا اور ڈسی سی جامشورو اور ایس ایس پی مامشورو سے رات 9بجے تک رپورٹ طلب کرلی ۔