برطانیہ کا عادی ترین مجرم 668 ویں جرم میں گرفتارپھر جیل پہنچ گیا
امین اکبر ہفتہ 21 جولائی 2018 23:50
62 سالہ پیٹرک ریان نے پہلا جرم 14 سال کی عمر میں کیا تھا۔دھوکہ دہی، فراڈ، جنسی حملوں اور دنگے فساد میں 23 سال جیل میں گزارنے کے باوجود بھی پیٹرک جرائم سے باز نہیں آیا۔ اپنی 50ویں سالگرہ پر بھی پیٹرک جیل میں ہی تھا۔ حال ہی میں جیل سے رہائی کے 3 دن بعد ہی پیٹرک 668 واں جرم کر کے واپس 18 مہینوں کے لیے جیل چلا گیاہے۔
پیٹرک کے جرائم کی تفصیلات اتنی طویل ہیں کہ پولیس نے ایک بار اس کے ریکارڈ پر نوٹ لگا دیا تھا، جس خبردار کیا گیا تھا کہ اس ریکارڈ کو پرنٹ نہ کیا جائے، یہ کاغذات کا ضیاع ہے۔
(جاری ہے)
پیٹرک کے رویے کو دیکھتے ہوئے کہیں سے نہیں لگتا ہے کہ وہ سدھرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
24 اپریل کو پیٹرک نے اپنے تازہ ترین جرم کا ارتکاب کیا۔ اس نے شراب پی اور ایک بس میں چڑھ کر فرش پر پیشاب کر دیا۔ ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کر کے پیٹرک دوسری بس میں چڑھا اور ایک بار پھر پیشاب کر دیا۔اس بار جج نے اسے فوری طور پر ڈیڑھ سال کے جیل بھیج دیا۔ آدھی سزا گزارنے کے بعد اسے ضمانت پر رہائی مل جائے گی اور اس دوران اس کی نگرانی کر کے شراب نوشی اوردیگر بری عادتیں چھڑانے کی کوشش بھی کی جائیں گی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.