آئینہ دیکھایا تو برا مان گئے ! شہر کو لوٹنے والے گروہ کی نشاندہی اور خبر لگانے پر کھڑپینچوں کی جانب سے دھمکیاں

اتوار 22 جولائی 2018 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) آئینہ دیکھایا تو برا مان گئے ! شہر کو لوٹنے والے گروہ کی نشاندہی اور خبر لگانے پر کھڑپینچوں کی جانب سے دھمکیاں ! ’’راجپوتوں کی حکومت ہے ، ہم بھی راجپوت ہیں ، شہر میں رہنا ہے تو خاموشی کا روزہ رکھیں نہیں تو ایسے غائب کریںگے کہ ورثاء ساری زندگی تالاش کرتے رہیں گے‘‘ صحافی کو دھمکی ۔

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں گزشتہ دو سالوں سے عوام کو لاٹری کے نام پر لوٹنے والے گروہ کی نشاندہی اور خبر لگانا صحافی کو مہنگا پڑگیا جس کے باعث نسر بازوں کو کیری ڈبہ دینے والالوکل گورنمنٹ کا ملازم آپے سے باہر ہوگیا ، صحافی کو برے نتائج کی دھمکی!’’حکومت اِس وقت راجپوتوں کی ہے جبکہ پولیس میں بھی راجپوت ہیں ، اگر یہاں رہنا ہے تو خاموشی سے جو کچھ ہوتا ہے ہونے دیں نہیں تو ایسے غائب کریںگے کہ دوبارہ خاندان ڈھونڈتا رہے گا‘ ،ْ دھمکی۔

(جاری ہے)

یادرہے گزشتہ دنوں چھپنے والی خبریں جن میں شاہد نامی شخص جو گزشتہ 2سالوں سے مظفرآباد میں لاٹری کے نام پر دور دراز سے آنے والے لوگوں کو لوٹ رہا ہے جو پہلے لائٹ فری دینے کا جھانسا دیتا ہے بعد میں 22سو روپے لے کر گاہک کو پھنسا کر ہزاروں روپے کا مطالبہ کیا جاتا ہے اگر گاہک توں تکرا ر کریں تو پولیس اور گاڑی کے مالک کی دھمکی دی جاتی ہے ، شاہد کا کہنا ہے کہ ’’یہ سب میرے اپنے آدمی ہیں ، ماہوار بھتہ لیتے ہیںآپ نے چیز لی ہے پیسے دو اور چلتے بنو ! ‘‘یہ وجہ ہے کہ اب تک شاہد نے مختلف لوگو ںکے علاوہ محکمہ پولیس اور دیگر اداروں کے لوگوں کو بھی نہیں بخشا جس کی وجہ سے متحدہ بار تھانہ سٹی گاڑی بند ہونے کے بعد واپس روڈ پر آجاتی ہے ، گزشتہ دنوں بھی اِنہی خبروں پر گاڑی کا مالک جو لوکل گورنمنٹ میں ملازم ہے آپے سے باہر ہوکر خبر چھاپنے والے صحافی کو دھمکیاں دینے لگا جس پر صحافی نے کورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’جائو جو کرنا ہے مرضی ہے کرو ! مگر ہم عوام کو لٹنے نہیں دیں گے ‘‘اُس کے باوجود شاہد نے اپنا کاروبار شروع کررکھا ہے کیونکہ ماہوار گاڑی کا کرایہ 70ہزار سے زائد مالک کو دیا جاتا ہے اور مالک نے کاروبار جاری رکھنے کے احکامات دے رکھیں ہیں ، اُس کا کہنا ہے کہ ’’میں سب کچھ دیکھ لونگا ، آپ لاٹری کا کام جاری رکھیں ‘‘جبکہ صحافی نے باقاعدہ دھمکی دینے والے ملازم اور شاہد عوان کے خلاف درخواست دینے کا فیصلہ کردیا۔