پاکستان کے عوام بالخصوص پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ، انجم عقیل

مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و امیدواراین ای54انجم عقیل کا اپنے حلقے کی عوام سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و امیدواراین ای54انجم عقیل نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام بالخصوص پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اب 25جولائی کو محض رسمی کارائی ہونا باقی ہے۔شیر کی دھاڑ نے دشمنوں پر کپکپی طاری کر دی ہے انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اب کہاں چھپیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے کی عوام سے خطاب کرتے ہو کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا،میٹرو بس سروس ،راوالپنڈی کارڈیالوجی سینٹر جیسا جدید ترین ہسپتال ،پارکوں اور جدید ترین بنیادی انفراسٹرکچرکا جال مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے وہ کارنامے ہیں جو ترقی و خوشحالی کا کھلا ثبوت ہیں ۔

انجم عقیل نے کہا کہ 25جولائی کو آپ نے خدمت اور کام کو ووٹ دینا ہے اور پاکستان کو ترقی اور اس کے دشمنوں کو شکست فاش سے دوچار کرنا ہوگا۔25جولائی کو عوام دھرنا سیاست اور ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مسترد کر دیں گے ۔ا انشاء اللہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں ہر طرف شیر ہی دھاڑے گا اور مستقبل میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔