Live Updates

نئیر حسین بخاری کا حلقہ این اے 60راولپنڈی الیکشن ملتوی ہونے پر احتجاج،علیٰ عدلیہ سے رجوع کرنیکا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری نے حلقہ این اے 60راولپنڈی الیکشن ملتوی ہونے پر احتجاج کیا۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ۔ کسی امیدوار انتقال کے علاوہ حلقے سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔ ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقوں سے الیکشن ملتوی کیوں نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی کرانا قانون کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے حالانکہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقوں کے انتخابات ملتوی نہیں کیے گئے۔ امیدوار کے انتقال کے علاوہ الیکشن ملتوی نہیں کیے جاسکتے۔ اس فیصلہ سے الیکشن کمیشن متنازعہ ہورہا ہے۔ حلقہ این اے 60 سے الیکشن ملتوی ہونے کے خلاف اعلٰی عدلیہ سے رجوع کرینگے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات