سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کابل پہنچ گئیں

رکنی پاکستانی وفد کے ہمراہ افغانستان ۔پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گی

اتوار 22 جولائی 2018 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ 28 رکنی پاکستانی وفد کے ہمراہ افغانستان ۔پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی(اے پی اے پی پی ایس)کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لئے کابل اتوار کو پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات سے دو روز قبل ہماری افغان دارالحکومت آمد اے پی اے پی پی ایس کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا عکاس ہے۔