چکوال، عوام ملکی دولت کے لٹیروں کا بے رحمی کیساتھ احتساب کریں گے،حافظ عمار یاسر

اتوار 22 جولائی 2018 20:00

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) مسلم لیگ ق کے پی پی24 امیدوارحافظ عمار یاسر نے اتوار کے روز انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ سے لاوہ تک اور ونہار سے ٹمن تک حلقہ این ای65میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں۔ عوام ملکی دولت کے لٹیروں کا بے رحمی کیساتھ احتساب کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ تحریک خدام اہلسنت کے معروف عالم دین مفتی شاہد عقیل جھاٹلہ کی مسلم لیگ ق میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرہے تھے۔

اس موقع پر مولانا شاہد عقیل جھاٹلہ نے چوہدری پرویز الہٰی اور حافظ عمار یاسر کی کامیابی کی خصوصی دعا کروائی اور کہا کہ پرویز الہٰی ہی ملک کوموجودہ مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں۔حافظ عمار یاسر نے مزید کہا کہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ اور انشاء اللہ کامیاب ہوکر علاقہ کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کریں گے۔