سبی،پی بی 7سبی سے آزاد امیدوار میر علی نواز ڈومکی پیپلز پارٹی امیدوار ملک قائم الدین دہپال کے حق میں دستبردار

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پی بی 7سبی سے آزاد امیدوار میر علی نواز ڈومکی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک قائم الدین دہپال کے حق میں دستبردار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق پی بی 7سبی کم لہڑی بھاگ سے آزاد امیدوار میر علی نواز ڈومکی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ملک قائم الدین دہپال کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالمالک جتک،کاکا محمد جان دہپال،وڈیرہ خیر بخش براہمانی،میر لیاقت ڈومکی و دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر میر علی نواز ڈومکی نے کہا کہ پی بی7سبی سے میں ملک قائم الدین دہپال کے حق میں دستبردار ہورہا ہوں اور ڈومکی براہمانی قبیلے کے افراد سے اپیل ہے کہ وہ بہتر مستقبل کی خاطر ملک قائم الدین دہپال کوووٹ دئے کر کامیابی سے ہمکنار بنائیں،جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ملک قائم الدین دہپال نے کہا کہ ہم میر علی نواز ڈومکی اور براہمانی قبیلے کے وڈیرہ خیربخش براہمانی،وڈیرہ لیاقت ڈومکی کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے حق و سچ کا ساتھ دیتے ہوئے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ منتخب ہوکر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :