گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، مستونگ خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوا لوں کی عیادت کی

اتوار 22 جولائی 2018 22:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور مستونگ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی،گورنر پنجاب فرداً فرداً زخمی افراد کے پاس گئے اور ان سے اُن کی طبعیت کے بارے میں خیریت دریافت کی، اس موقع پرگورنر خیبر پختون خواہ اقبال ظفر جھگڑا بھی اُن کے ہمراہ تھے۔