Live Updates

نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست

نو از شریف تین بار وزیر اعظم رہ چکے ،ان کیخلاف ابھی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر التوا ہیں،قانونی طور پر ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے،درخواست گزار کا موقف

پیر 23 جولائی 2018 12:48

نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نو از شریف تین بار وزیر اعظم رہ چکے ،ن کے خلاف ابھی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر التوا ہیں،ا قانونی طور پر ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت ،چیف سیکریٹری پنجاب، ہوم سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق نواز شریف تین بار اس ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور ان کے خلاف ابھی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر التوا ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا قانونی طور پر ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔بیرسٹر ظفر اللہ نے درخواست میں استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے گھر کو ہی سب جیل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی کی قیادت میں ڈاکٹروں کے ایک بورڈ نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر ان کا جیل میں طبی معائنہ کیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات