رحیم یار خان‘ ڈی پی او محمد اطہر وحید نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کانسٹیبل کو معطل کردیا

پولیس کانسٹیبل محمد علی سعیدی این اے 175 میں آزاد امیدوار حامد سعید کاظمی کے لئے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا

پیر 23 جولائی 2018 13:42

رحیم یار خان‘ ڈی پی او محمد اطہر وحید نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق ..
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) ڈی پی او محمد اطہر وحید نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کانسٹیبل کو معطل کردیا - پولیس کانسٹیبل محمد علی سعیدی این اے 175 میں آزاد امیدوار حامد سعید کاظمی کے لئے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا -ترجمان پولیس کے مطابق کانسٹیبل کے خلاف الیکشن کمیشن کے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ڈی پی او محمد اطہر وحید کے حکم پر کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے : ترجمان پولیس کانسٹیبل محمد علی سعیدی پولیس لائن میں تعینات تھاکانسٹیبل تھانہ شیدانی کی حدود میں حامد سعید کاظمی کے ووٹ مانگتا اور نعرے بازی کرتا پایا گیا : ترجمان پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری اور مقدمہ کا تھانہ شیدانی میں ہوا الیکشن میں پولیس کی غیر جانبداری ہر صورت برقرار رکھی جائے گی -