پاک فوج اور خفیہ اداروں کے خلاف بولنے والوں کو شہری کا منہ توڑ جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جولائی 2018 15:12

پاک فوج اور خفیہ اداروں کے خلاف بولنے والوں کو شہری کا منہ توڑ جواب
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جولائی 2018ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے دو روز قبل دئے جانے والے بیانات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی جس میں مذکورہ جج نے خفیہ ادارے پر عدلیہ کو دباؤ میں لانے اور اپنی مرضی کے فیصلے کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی بحث نے جنم لے لیا جس پر پاک فوج نے رد عمل دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور بعد ازاں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نےخود بھی چیف جسٹس کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے اپنے بیان کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کمیشن بنانے کی استدعا کی۔

اس سب پر رد عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان کے بعد پاک فوج اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ آج میں اپنی تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ایک بات کرنا چاہوں گا کہ جب حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ آیا اور عدالت نےان کو ایفی ڈرین کیس میں سزا سنائی تو ن لیگی بوکھلا گئے اور انہوں نے آئی ایس آئی مردہ باد کے نعرے لگائے۔

شہری نے کہا کہ میں آپ سب کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کبھی موقع ملے تو شام ، فلسطین، لیبیا اور عراق کے لوگوں سے پوچھیں کہ ایک ملک میں فوج کی کیا اہمیت ہوتی ہے۔ وہ آپ کو بتائیں گے کہ فوج کیاہوتی ہے، فوج ایک ملک کی بقا کی آخری لکیر ہوتی ہے۔ آج آپ لوگ اس فوج پر اور اس آئی ایس آئی پر تنقید کر رہے ہیں جن میں موجود افسران اور ملازمین کی ماؤں اور بہنوں نے اپنے لعلوں اور اپنے بھائیوں کی قربانیاں دیں۔

ملک کی بقا کے لیے اپنے 30 ہزار سے زائد بچے قربان کر دئے۔ جس ملک کی فوج کے بچے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مارے گئے ، کیا آپ لوگ اسی فوج کے خلاف بول رہے ہیں؟ اور آپ اس آئی ایس آئی اور پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ آنے پر احتجاج کرنے والوں کو شہری نے کہا کہ جب لوٹ مار کا پیسہ اور آمدن سے زائد اثاثوں سمیت جائیدادیں پکڑی گئیں، اب جب آپ کو عدالتیں، کچہریاں اور جیلیں بھُگتنی پڑ رہی ہیں تو اب ہر طرف سازش نظر آرہی ہے۔

کیا آپ کو جدہ کی ملیں لگانے اور پانامہ میں ، لندن میں جائیدادیں بنانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا ؟ اب جب جائیدادیں پکڑی گئی ہیں تو آپ کو ہر طرف اسٹیبلشمنٹ کی سازشیں نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں موجود شہری نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کا تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جس کی وجہ سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: