ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو سکالرز نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کیا

پیر 23 جولائی 2018 21:42

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو سکالرز نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کیا۔ کفایت خان اور بلقیس ترنم نے بالترتیبEffectiveness of active learning method on students learning in physics at secondary school levelاور Comparative effectiveness of communicative and traditional approach towards teaching of English at secondary school level کے موضوعات پر تحقیقی کام کرتے ہوئے اپنے مقالہ جات مکمل کئے اور ان کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

کفایت خان کے تھیسز کو امریکہ اور ترکی کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے ایویلیوٹ کیا جبکہ بلقیس ترنم کے تھیسزکی آسٹریلیا اور امریکہ کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کی زیر نگرانی ایویلویشن کی گئی۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اقبال مجوکہ نے کفایت الله اور پروفیسر ڈاکٹر سعید انور سابق چیئرمین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہزارہ یونیورسٹی نے بلقیس ترنم کے سپروائز کے فرائض سرانجام دیئے۔ پی ایچ ڈی ڈیفنس کے موقع پر سکالرز نے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے اور بچوں کے ثانوی تعلیم کے شعبہ میں حاصل کئے گئے تحقیقی تجربات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی شعبوں کے چیئرمین، سکالرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :