اپنے میئر سے لیکر اپنا ووٹ اپنوں کیلئے نعرہ لگانے والوں نے کراچی کو کچرا کنڈی ، لوٹ مار، بوری بند لاش اور بھتہ خوری کے سوا کچھ بھی نہیں دیا،ممتازسہتو

پیر 23 جولائی 2018 21:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور مجلس عمل کے پی ایس 89پر امیدوار ممتاز سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپنے میئر سے لیکر اپنا ووٹ اپنوں کیلئے نعرہ لگانے والوں نے کراچی کو کچرا کنڈی ، لوٹ مار، بوری بند لاش اور بھتہ خوری کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔

(جاری ہے)

عوام اس بار دھوکہ کھانے کے بجائے رنگ و نسل اور زبان کے تعصب سے بالا تر ہوکر میرٹ پر مخلص و دیانتدار نمائندوں کو کامیاب کریں جو کہ انکو بجلی، پانی بحران سے نجات اور کراچی کی روشنیاں بحال کردیں۔

وہ اپنے حلقہ انتخاب میں ایک بڑی موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ریلی مرکزی الیکشن آفس مانسہرہ کالونی سے شروع ہوئی اور پورے حلقہ کا گشت کیا۔ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ ہم کوئی بلند و بانگ دعوے نہیں کرتے مگر کامیاب ہوکرملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت، کراچی کی تعمیر و ترقی عوام کو مسائل سے نجات کیلئے بھرپور کوشش کریں گے قومی خزانے سے ملنے والا ایک ایک پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔