برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آ گیا ،،
عوام ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنھوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیا، میں اور مریم عوام اور ان کے ووٹ کے عزت کی تحریک چلانے پر قید ہیں ، ، 25جولائی کو گھروں سے نکلو اور شیر کے نشان کو ووٹ دے کر ملک کی تقدیر بدل ڈالو،مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کا اڈیالہ جیل سے آڈیوپیغام
پیر 23 جولائی 2018 22:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں اور مریم نواز اس لئے قید ہیں کہ ہم نے آپ کی اور ووٹ کی عزت کی تحریک اٹھائی ہے، وقت آ گیا ہے کہ آپ اس تحریک کو کامیاب بنائیں،برسون سے مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آ گیا ہے، عوام ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنھوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیا ۔
قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 25جولائی کو اپنے گھروں سے نکلو، ووٹ کی عزت و حرمت کیلئے (ن) لیگ کو ووٹ دو، شیر کے نشان کو ووٹ دے کر ملک کی تقدیر بدل ڈالو، آپ نے ہر قیمت پر ملک کی تقدیر بدلنی ہے۔میں جیل،قید میں آپکا جوش وخروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوںووٹ کو عزت د سکے نعرے سن رہا ہوںبرسوں سے مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آ گیا ہیایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنھوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیامیرے آزاد وطن کے غلام بنا دئیے جانے والے لوگو،اب سب کچھ بدل ڈالو ،انہوں نے عوام سے کہاکہ یآپ سب اس تحریک کو کامیاب بنائیں،25 جولائی کو نماز فجر کے بعد بھرپور عزم کے ساتھ گھروں سے نکلو،اور ووٹ کی حرمت کے لئے مسلم لیگ ن اور شیر کے نشان کو ووٹ دیاللہ کی طرف سے آپ کو سنہری موقع مل رہا ہے جس سے آپ نے ملک کی تقدیر بدلنی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.