عوام 25جولائی پی ایس پی امیدواران نے بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر نئی تاریخ رقم کریں گے، فوزیہ قصوری، آصف حسنین

پی ایس پی کے نامزد امیدوران ڈو ر ٹو ڈور جاکر عوام سے ملاقاتیں کیاور انہیں پی ایس پی کے منشور سے آگاہ کیا

پیر 23 جولائی 2018 22:57

عوام 25جولائی پی ایس پی امیدواران نے بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر نئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے انتخابی سر گرمیاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی این اے 240کے نامزد امیدوار اصف حسنین ،این اے 247کے نامز د امیدوار فوزیہ قصوری ،پی ایس 92کے نامزد امیدوار عبدالجلیل الباسط، پی ایس 104کے نامزد امیدوار ڈاکٹر شوکت زمان ، این اے 238 کے نامزدامیدوار راؤزبیر اور پی ایس 90 کے امیدوار شجاعت ربانی اور پی ایس 106 جناب قمر اختر نقوی نے کہاکہ عوام 25جولائی پی ایس پی امیدواران نے بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر نئی تاریخ رقم کریں گے ان خیالات اظہار انہوںنے ہجرت کالونی ڈی 2،یوسی35 عبداللہ شاہ نورانی،'یوسی 14، ہنس آباد رفاع عام نزد ناصرہ اسکول، چنسیر گوٹھ ،مجید کالونی اور ہندو کمیونٹی رامناتھ مندر کے مہاراجہ خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ا س مو قع پر پی ایس پی کے رہنماء دعا زبیری ، دیگر ذمہ داران کارکنان، ، مائیں ،بہیں، بزرگ اور نواجونواں نے بہت بڑی تعدا د میں شرکت کی انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کے پاس کے جو وژن وہ ہی کراچی کی ترقی اور پاکستان میں خوشحالی کا باعث بنے گا۔ انہوںنے کہاکہ تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد جوق در جوق پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں جو پی ایس پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس مو قع پر ہندو کمیونٹی رامناتھ مندر کے مہاراجہ کی اور انکی کمیونٹی کی جانب پاک سر زمین پارٹی اور پی ایس پی رہنما امیدوار این اے 245 جناب ڈاکٹر صغیر احمد کی مکمل حمایت اعلان کیااور اسی سلسلے میں پی ایس 105 کے نامزد امید وار محمود عبدررزاق اپنے حلقے کی عوام سے ملاقاتیں کی اور ہینڈ بل بھی تقسیم کیے جبکہپی ایس 123کے نامزد امیدوار نائلہ منیر نے نارتھ کراچی ٹاون یو سی 1سیکٹر 5A/Aگھر گھر جاکر عوام سے ملاقاتیںاسی طرح پی ایس121 کے نامزد امیدوار شیخ عبداللہ نے سرجانی ٹاؤن الغازی منگوپیر کی عوام سے ملاقات کی اور مصطفی کمال بھائی کا پیغام پہنچایاجبکہپی ایس 96کے نامزد امیدوار سید فیضان یاسر نے یوسی 30کورنگی ٹاون ڈور ٹو ڈور جاکر عوام سے ملاقات کیں اورپی ایس 94کے نامز د امیدوار عرفان خان نے لانڈھی ٹاون یوسی 20 میں ڈور ٹو ڈور جاکر عوام سے ملاقاتیں کیں۔