Live Updates

سلمان خان کی فلم ’’ریڈی‘‘ کا پہلا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ آسین کو سیکوئل میں ایک بار پھر کاسٹ کیا جائیگا

منگل 24 جولائی 2018 12:14

سلمان خان کی فلم ’’ریڈی‘‘ کا پہلا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2018ء) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی کامیڈی فلم ’’ریڈی‘‘ کا پہلا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ بالی ووڈ میں آج کل نئی فلموں کے بجائے پرانی ہی فلموں کے سیکوئل بنانے کا رواج عام ہو گیا ہے اور اس ضمن میں کامیڈی فلموں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیوں کہ مداحوں کی جانب سے ایسی فلموں کو کافی پذیرائی دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ’’ہائوس فل‘’، ’’گول مال‘‘ اور’ ’دھمال‘‘ ایک کامیاب فرنچائز بن چکی ہیں جب کہ سلمان خان بھی اس ڈگر پر چل پڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ریڈی‘ کی کامیابی کے بعد فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی تصدیق فلمساز بھوشن کمار نے کردی ہے۔

(جاری ہے)

بھوشن کمار کا کہنا تھا کہ فلم کا سیکوئل بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے انیس بزمی اور سلمان خان سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ آسین کو سیکوئل میں ایک بار پھر کاسٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب انیس بزمی کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’ریڈی‘ کے سیکوئل کو لیکر کافی خوش ہیں اور اس پر کام کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کرسکتے جب کہ پروڈیوسر اور ہمارے درمیان فلم کو لیکر کافی گفتگو بھی ہو چکی ہے تاہم فلم کی تاریخ ،شوٹنگ اور دیگر معاملات کو سلمان خان کی مصروفیات کو مدنظر رکھ کر طے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2011 میں 40 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ’ریڈی‘ میں سلمان خان کے مد مقابل آسین نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم نے بھارت میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :