یونس خان کا تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دیں گے
محمد علی منگل 24 جولائی 2018 21:49
(جاری ہے)
جبکہ دوسری جانب قومی ٹیم کے دو لیجنڈری فاسٹ باﺅلر ز وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد دنیاکے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے نعرے کا ساتھ دینے کااعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پوری قوم 25جولائی کو عام انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کرے گی اور پاکستان تحریک انصاف ان انتخابات میں کامیابی کے ساتھ مرکزی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہی ہے ۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے عام انتخابات سے قبل اپنے سابق کپتان عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ،اپنے ایک ٹویٹ میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ ” اب بہت ہوگیا ، تبدیلی لانے کا وقت آگیا ہے،الیکشن کے لیے نیک تمنائیں عمران خان ،ہم آ پ کے ساتھ ہیں“،ایک اور ٹویٹ میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ ” اس ملک میں بہتری لانے کے لیے جو چاہیے وہ عمران خان کے پاس ہے لیکن آپ کو تن من دھن کی بازی لگانا ہوگی،آپ کی دیانت داری پر کوئی شک نہیں کرسکتا ہے اور اس وقت ملک کو اسی کی ضرورت ہے ،ایک دیانت دار لیڈر“۔دوسری جانب لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ، اپنے ٹویٹ میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ” یہ آپ کی قیادت ہی تھی’کپتان ‘ جس کے باعث ہم 1992ءکا عالمی کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے اور اب بھی آپ کی قیادت میں ہی ایک بار پھر عظیم جمہوری ملک بن سکتے ہیں “۔ شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ” کیا آپ کو لگتا ہے کہ عمران خان ہمارے اگلے وزیر اعظم ہوسکتے ہیں ؟ ، کیا آپ الیکشن میں صحیح امیدا وار کا انتخاب کرکے اپنا مستقبل محفوظ بنائیں گے ؟ “۔ یا د رہے کہ عمران خان 1996ءمیں سیاست میں آمد سے قبل پاکستان کے مشہور ترین کھلاڑی تھے،عام انتخابات سے قبل بھی انہیں ملک کے اہم حلقوں کی حمایت حاصل ہے اور بہت سی اہم شخصیات نے الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.