چیف جسٹس نے حلقہ این اے 130 میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

25 جولائی کو الیکشن کرانے کا اپنا وعدہ پورا کردیا ، آج بہت بڑا دن ہے اور انہوں نے ووٹ کاسٹ کرکے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے،عوام اپنا جمہوری حق استعمال کریں‘ چیف جسٹس ثاقب نثار کی میڈیا سے مختصر بات چیت

بدھ 25 جولائی 2018 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے حلقہ این اے 130 میں برکت مارکیٹ میں گرلز کالج میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی اور کہا کہ 25 جولائی کو الیکشن کرانے کا اپنا وعدہ پورا کردیا ، آج بہت بڑا دن ہے اور انہوں نے ووٹ کاسٹ کرکے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے،عوام اپنا جمہوری حق استعمال کریں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان گزشتہ کچھ روز سے لاہور میں ہی موجود ہیں اور سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ آج (الیکشن ڈی) پر بھی وہ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہی موجود ہوں گے۔