Live Updates

آرمی ووٹرز پر دباؤ ڈال رہی ہے ، انتظامات سے خوش نہیں ہیں

مسلم لیگ ن کے اُمیدوار صدیق خان بلوچ نے پاک فوج کے اہلکاروں پر الزام عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 جولائی 2018 15:23

آرمی ووٹرز پر دباؤ ڈال رہی ہے ، انتظامات سے خوش نہیں ہیں
لودھراں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2018ء) : عام انتخابات 2018ء کے تحت آج ملک بھر میں پولنگ کا سلسلہ صبح 8 بجے سے جاری ہے جو شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔اس موقع پر ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز سے مختلف قسم کی شکایات موصول ہو رہی ہیں لیکن لودھراں میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار صدیق خان بلوچ نے پاک فوج کے اہلکاروں پر الزام عائد کر دیا ۔

این اے 161 سے لیگی اُمیدوار صدیق خان بلوچ نے کہا کہ آرمی ووٹرز پر دباؤ ڈال رہی ہے، ہم انتظامات سے خوش نہیں ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدیق خان بلوچ کا کہنا تھا کہ آرمی مکمل طور پر ہمارے ووٹرز پر دباؤ ڈال رہی ہے اور انہیں اپنے پریشر میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ این اے 161 سے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار خان محمد صدیق بلوچ ہیں جنہوں نے پاک فوج کے اہلکاروں پر ووٹرز کو دباؤ میں لانے کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کا مقابلہ پی ٹی آئی اُمیدوار میاں محمد شفیق کے ساتھ ہیں جو ان کو ممکنہ طور پر ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 456927 ہے جن میں 252094 مرد اور 204833 خواتین شامل ہیں۔یاد رہے کہ آج ملک بھر سے آج 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ریٹرننگ افسران کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جب کہ پاک فوج کے افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں مسلسل چوتھی آئینی حکومت کے قیام کے لیے آج 25 جولائی کو عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ کے گیارہویں انتخابات ہیں۔این اے 161 سے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار خان محمد صدیق بلوچ کا پاک فوج کے اہلکاروں پر ووٹرز کو دباؤ میں لانے کا الزام آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات