کوئٹہ، بھوسہ منڈی میں انتخابی مرکز کے باہر خودکش حملہ ، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد شہید ہوئے

بدھ 25 جولائی 2018 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2018ء) کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی میں انتخابی مرکز کے باہر ہونے والے خودکش حملہ میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد شہید ہوئے جن میں محمد حیات ‘ عبدالقدوس ‘ اسد اللہ ‘ حاصل خان ‘ سمیع اللہ ‘ محمد ولی ‘ خلیل احمد ‘ غلام مرتضی ‘ عبدالواسع ‘ حاجی محمد ‘ عمر شاہ ‘ گل محمد ‘ سمیع الحق ‘ اکبر ‘ خالد ‘ 10 سالہ بچی شہناز ‘ نعمت اللہ‘ نعمت اللہ ‘ رشید ‘ لالئی ‘ جمال شاہ ‘ عزیز احمد ‘ ریاض احمد ‘ مہر اللہ ‘ سفر خان ‘ امام بخش سمیت دیگر افراد شہید ہوگئے ۔