این اے 238 ملیر۔3 سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سید رفیع اللہ 29 ہزار 598 ووٹ لے کر کامیاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 ملیر۔3 سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سید رفیع اللہ 29 ہزار 598 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار حافظ اورنگزیب 19 ہزار 453 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 15 ہزار 495 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 44 فیصد رہی۔