․حلقہ این اے 43 مہمند ایجنسی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارنور الحق قادری 33243 ووٹ لے کرکامیاب،جاری غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 19:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 مہمند ایجنسی کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارنور الحق قادری نی33243ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار الحاج شاہ جی گل آفریدی نے اس حلقہ سے 30151 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ متحدہ مجلس عمل کے محمد اعجاز نے 4880 ووٹ حاصل کئے۔ حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 37.90 فیصد رہی۔