حلقہ این اے 62 راولپنڈی ۔6 سے عوامی مسلم لیگ پاکستان کی شیخ رشید احمد ایک لاکھ 17 ہزار 719 ووٹ لے کر کامیاب قرار ، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 21:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 راولپنڈی ۔6 سے عوامی مسلم لیگ پاکستان کے امیدوار شیخ رشید احمد ایک لاکھ 17 ہزار 719 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار دانیال چوہدری 91 ہزار 312 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے چوہدری قدیر احمد 9 ہزار 356 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 52.01 فیصد رہی۔