حلقہ این اے 77 نارووال I سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مہناز اکبر عزیز 106366 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 نارووال I سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مہناز اکبر عزیز 106366 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد طارق انیس 70596 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد رشید 52231 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 54.86 فیصد رہی۔