حلقہ این اے 209 خیرپور II سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سید فضل علی شاہ جیلانی 95 ہزار 921 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 05:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 209 خیرپور II سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سید فضل علی شاہ جیلانی 95 ہزار 921 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پیر صدر الدین شاہ 76 ہزار 46 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے سید امیر عمر جیلانی 1902 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 55.94 فیصد رہی۔