سجاول، آراوز کے جاری فارم 47 میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لئے ووٹوں میں فرق

جمعہ 27 جولائی 2018 20:07

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) عام انتخابات کے بعد آراوز کے جاری کردہ فارم 47 میں قومی اسمبلی کے ڈالے گئے ووٹوں اور اس کے نیچے صوبائی اسمبلی کے لئے ڈالے گئے ووٹوں میں فرق سامنے آیاہے ، سجاول میں این اے 231 کی 327 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 160109 ہے جبکہ اسی قومی حلقے میں دو صوبائی اسمبلی کے حلقے ہیں جن میں سے پی ایس 75 کی 172 پولنگ اسٹیشنز پر 82028 ووٹ ڈالے گئے جبکہ دوسرے حلقے پی ایس 76 کے 155 پولنگ اسٹیشنز پر 78282 ووٹ ڈالے گئے اور دونوں صوبائی حلقوں میں کل 160310ووٹ ڈالے گئے ، جبکہ انہی پولنگ اسٹیشنز پر قومی اسمبلی کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد میں سے 201 ووٹ کم ہیں ،اس طرح سے دوسرے اضلاع میں بھی قومی حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں اور اس کے نیچے صوبائی حلقوں کے مجموعی ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد میں فرق ہے ، ایک قومی اسمبلی حلقے اور اس کے نیچے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد برابرہونی چاہئے کیوں کہ ہرپولنگ اسٹیشن پر ہرووٹر قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے ایک ساتھ ووٹ کاسٹ کرتاہے ۔

#