Live Updates

گورنر خیبر پختونخوا نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے میٹرکس پاکستان کے بانی حسن نثار کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور سووینئر سے نوازا

منگل 13 مئی 2025 14:52

گورنر  خیبر پختونخوا  نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے میٹرکس پاکستان کے ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے میٹرکس پاکستان کے بانی اور سی ای او حسن نثار کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور سووینئر سے نوازا۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں گورنر نے انہیں یہ اعزاز نوجوانوں کو جھوٹی معلومات سے محفوظ رکھنے، کم وسائل والے سرکاری اداروں کو ڈیجیٹل معاونت فراہم کرنے اور گورنر ہائوس سمیت متعدد اداروں کی سوشل میڈیا موجودگی کو موثر بنانے جیسے اہم اقدامات پر دیا گیا۔ گورنر نے حسن نثار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسے محنتی، باصلاحیت اور وژن رکھنے والے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو ٹیکنالوجی، تعلیم اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے سرگرم ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات