بجٹ میں ہیلتھ پیکیج لیکر آرہے ہیں ، وزیر قومی صحت

منگل 13 مئی 2025 15:07

بجٹ میں ہیلتھ پیکیج لیکر آرہے ہیں ، وزیر قومی صحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفےٰکمال نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہیلتھ پیکیج لیکر آرہے ہیں ، وفاقی دارالحکومت کی ڈسپنسریوں کو ہیلتھ کئیر سینٹرز کا درجہ دینے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں "اے پی پی"سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفےٰکمال نے کہا کہ اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ میری درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں جناح کمپلیکس کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔اس منصوبے کے لئے کراچی میں جگہ فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے وزارت صحت نے اپنی تجاویز اور منصوبے وزارت خزانے کو بھجوا دیئے ہیں۔