
پاکستان ذمہ دار اورامن کاداعی، مسلح افواج نے قوم کاسرفخرسے بلندکردیا، مسئلہ کشمیرایک بارپھرعالمی ایجنڈے پرنمودارہواہے،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری
منگل 13 مئی 2025 15:30

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے موقع پرقومی وحدت کاجومظاہرہ ہوا اس پرہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں، بھارت نے شاید یہ حملہ اس لئے کیا کہ خدانخواستہ پاکستان کے اندرکوئی پولرائزیشن اورتقسیم ہے،اس کے علاوہ پاکستان میں بھارت کی پراکسیز کے گرد گھیرا بھی تنگ کردیا گیاتھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج اوراداروں نے ان کی سپیس ختم کردی ہے اورجوباقی بچے کچھے عناصر ہیں ان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، اس لئے ہماری مسلح افواج کی توجہ ہٹانے کےلئے انہوں نے اس جارحیت کاارتکاب کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاپارلیمان نے قومی وحدت کامظاہرہ کیا، اس پرمیں اپوزیشن اورحکومتی دونوں بینچوں کے ارکان کاشکرگزارہوں، ملک کے قریہ قریہ میں پاکستان زندہ بادکے نعرے لگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کاداعی ہے، ہم امن چاہتے ہیں، پاکستان اوربھارت جوہری طاقتیں ہیں، ہم نے بھارت سے کہاتھا کہ وہ ہوش کے ناخن لے کیونکہ پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پرچڑھائی کی باتوں سے اس کااپنا نقصان ہوگا، ہم نے بھارت کویہ بھی بتادیاتھا کہ ہمیں دفاع کاحق حاصل ہے اوراپنا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں،6 یا 7 مئی کی درمیانی رات کوبھارتی جارحیت کے خلاف اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوفتح دلائی اور دشمن کے پانچ طیارے مارگرائے گئے،اس میں ناقابل تسخیررافیل طیارے بھی شامل تھے، اب پوری دنیا اس سوال کا جواب ڈھونڈنے میں لگی ہے کہ پاکستان نے یہ کامیابی کیسے حاصل کی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک مسلمان اورمجاہد کاجذبہ جہاد کوئی دوسرا محسوس نہیں کرسکتا،اسی جذبے اورپروفیشنل ازم نے ہمیں کامیابی دلائی ، ہم افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہرپاکستانی کاسرفخرسے بلندکردیا،ہم سیدعاصم منیر اورملک کے ہیروظہیربابرکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف وہ فوج ہے جوشہادت کی خواہش لےکرمیدان میں اتری جبکہ دوسری طرف وہ فوج ہے جوموت سے ڈرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے، ہمیں سفارتی کامیابیاں بھی ملی ہیں، پوری دنیا نے پاکستان کی سفارت کاری اورمیڈیا کے کردارکوتسلیم کیاہے جبکہ بھارت اپنے میڈیا سے پوری دنیا میں ایکسپوزہوا۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں دیرپاامن کےلئے ہم مذاکرات کے حامی ہیں، الحمدللہ مسئلہ کشمیرایک بارپھرعالمی ایجنڈے پرنمودارہوا اور امریکا بھی تسلیم کررہاہے کہ اس مسئلے کوحل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ۔\932مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.