لاہور، حلقہ این اے 129 کے ریٹرنگ افسر غلام مرتضیٰ اوپل کی نتائج پر دائر درخواست کی روشنی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کی اجازت

جمعہ 27 جولائی 2018 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرنگ افسر غلام مرتضیٰ اوپل نے حلقے کے انتخابی نتائج پر دائر کی جانے والی درخواست کی روشنی میں حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کی اجازت دیدی ہے مذکورہ حلقے کے انتخابی نتائج کو اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے چیلنج کررکھا تھا اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوار اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کامیاب قرار پائے تھے۔