گولڈمارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید1650 روپے کی کمی

تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6روپے کی نمایاں واقع ہوئی،حاجی ہارون چاند

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:16

گولڈمارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید1650 روپے کی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات2018میں کامیابی کے بعدگولڈمارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہفتہ کو مزید1650 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میںمزید1650روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں1414روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت58000روپے سے گھٹ کر56350روپے اور دس گرام سونے کی قیمت49725 رو پے سے گھٹ کر48311روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 5روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت میں4.29روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ چاندی کی 765روپے سے گھٹ760روپے کر اوردس گرام چاندی کی قیمت 655.86روپے سے گھٹ کر651-57روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوبین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1220ڈالرسے بڑھ کر1224ڈالر ہوگئی ہے۔دریں اثناء آل سندھ صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند نے اس ضمن میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6روپے کی نمایاں واقع ہوئی ہے، جس کے بعدگزشتہ دوروزمیں فی تولہ سونا2850روپے اور دس گرام سونا2443روپے سستاہوگیاہے۔