Live Updates

یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں عبد القادر اور علی موسیٰ گیلانی کا دوبارہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ

ہمارے اعتراضات نہیں سنے جا رہے، ہمیں کاونٹر فائلز چیک نہیں کروائی جا رہیں ،ْ عبد القادر گیلانی

اتوار 29 جولائی 2018 19:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں عبدالقادرگیلانی اور علی موسیٰ گیلانی نے این اے 154 اور این اے 157 میں دوبارہ گنتی کی عمل کا بائیکاٹ کردیا۔عبدالقادر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اعتراضات نہیں سنے جا رہے، ہمیں کاونٹر فائلز چیک نہیں کروائی جا رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حلقے کھولنے کااعلان کیاتھا،ہمارے حلقے کھولے جائیں،گزشتہ روز پورے دن میں صرف 18 بیگ کھولے گئے، عبدالقادر گیلانی نے کہاکہ دوسرے امیدواروں کے تھیلوں سے بھی ہمارے ووٹ نکل رہے ہیں ،ْ این اے 154 سے صرف میں جیتا ہوں۔علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ ہمارا وقت ضائع کیا جا رہا ہے، الیکشن بالکل متنازع بن چکا ہے،انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی کا عمل بھی متنازع بنایا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات