چنیوٹ، این اے 100 میں دوسرے روز بھی ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری

اتوار 29 جولائی 2018 23:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2018ء) چنیوٹ کے حلقہ این اے 100 میں دوسرے روز بھی ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف چنیوٹ کے امیدوار حلقہ این ای100سید ذوالفقار علی شاہ نے گزشتہ روز دوبارہ گنتی کے سلسلہ میں ریٹرنگ آفیسر کو درخواست دی تھی جس پر پہلے روز اور دوسرے روزساٹھ کے قریب پولنگ اسٹیشنوں کی گنتی کی گئی جبکہ مزید گنتی کا عمل جاری ہے یاد رہے کہ 25جولائی کے انتخابات نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این ای100سے قیصر احمد شیخ 76415ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار سید ذوالفقار علی 75559ووٹ لیکر ہار گئے تھے ۔