میری پہلی ترجیح عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ہوگی،ممبربلوچستان اسمبلی حاجی مٹھا

اتوار 29 جولائی 2018 23:40

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2018ء) ممبر بلوچستان اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سب سے پہلی ترجیح عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر بہم پہنچانا ہے دوسرے نمبر پر حلقہ کے غریب بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے اس مقصد کیلئے باقاعدہ پلان تشکیل دے رہے ہیں جس پر مکمل اور عملی عمل درآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں ژوب کے تمام عوام اور تمام برادر اقوام کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا انشاء اللہ تعالیٰ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ہمارا علاقہ گونا گو مسائل سے دو چار ہے ان مسائل پر گہری نظر ہے اور ان کو حل کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے صحت تعلیم پینے کے صاف پانی بجلی مواصلات اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے بھر پور کردار کرینگے علاقے میں نفرتوں کے خاتمے بھائی چارے اور محبت کی فضاء قائم کرنے کیلئے مجھ سمیت میرے تمام سپورٹرز نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگامیر ا کسی سے کوئی عناد نہیںہارنے والے امیدوار ہمارے بڑے ہیں ان کی زیادہ عزت کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے انشاء اللہ سب کو ساتھ لیکر ژوب کو ترقی کے ایک نئے دور میں داخل کرینگے جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا پہلے ان کے مسائل حل کرینگے کسی سے کوئی امتیازنہیں ہوگا ہمارے لئے سب ایک ہیں اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔