سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے انتخابات میں ناکامی کے بعد پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

پیر 30 جولائی 2018 20:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے انتخابات میں ناکامی کے بعد پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ، 21رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے ترقی پسند ہاؤس نسیم نگر حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے حالیہ انتخابات کو بدترین دھاندلی قرار دیا انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے دعویٰ میں مکمل ناکام رہا ہے جس انجینئرنگ کے ساتھ انتخابات کرائے گئے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میری جماعت نے بھی انتخابات میں حصہ لیا اسے بدترین دھاندلی کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم جمہوری روایت کو برقرار رکھتے ہو ئے میں اس ناکامی کی ذمہ داری لیتے ہو ئے ایس ٹی پی کی چیئرمین شپ سے مستعٰفی ہو رہا ہوں اور 21اراکین پر مشتمل ایک آرگنائزنگ پارٹی تشکیل دی ہے جو سندھ ترقی پسند پارٹی میں آئندہ عہدے داروں کا انتخاب کرے اور اپنا لائحہ عمل تشکیل دے گی۔