این اے 207 کی عوام نے بھرپورطریقے سے ووٹ دیکر اکثریت سے کامیاب کرایالیکن پی پی امیدوار نے آر اوزسے مل کر میرے نتائج کو تبدیل کیا، مبین جتوئی

پیر 30 جولائی 2018 23:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) پی ٹی آئی ضلع صدر مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کہ این اے 207 کی عوام نے بھرپورطریقے سے ووٹ دیکر اکثریت سے کامیاب کرایا۔ لیکن پی پی امیدوار نے آر اوز اور ضلع انتظامیہ سے مل کر میرے نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے۔ جس کہ ثبوت موجود ہیں۔ انصاف کے لیئے اگر سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو ضرور جاؤنگا۔

جاری کردہ پریس بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ سکھر کی عوام کے کانب سے دی گئی عزت کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ ہونے والی دھاندھلی کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر کی مختلف پولنگ اسٹیشن پر پی پی امیدوار نے پرزائیڈنگ افسراں کو پئسے دیکر خریدا ہے۔ جس کہ ثبوت ہیں۔ ایک سازش کے تحت نتیجوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخالف امیدوار کو اتنے ووٹ نہیں ملے ہیں جتنے این اے 207 کی عوام نے مجھے دیئے ہیں۔ سکھر کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے الیکشن میں چوروں اور لٹیروں کو رد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو اکثریت سے ووٹ دیئے ہیں۔ لیکن ایک سازش کے تحت عوام کے دیئے گئے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کی عوام کو لٹیروں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

پی ٹی آئی مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔ 2018 کی الیکشن میں عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ پی ٹی آئی کہ ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی امیدوار ضلع انتظامیہ سے مل کر ہمارے پولنگ ایجنٹوں، کارکنان اور ہمدردوں کو دھمکانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشورہ کے بعد آئندا حکمت عملی قائم کریں گے۔