پیرو سے تعلق رکھنے والے شخص کے عجیب و غریب دستخط وائرل ہو گئے
امین اکبر منگل 31 جولائی 2018 22:52
پیرو سے تعلق رکھنے والا ایک شخص صرف پانچ منٹ میں انٹرنیٹ پر مشہور ہوگیا۔ اس کی مشہوری کی وجہ اس کے عجیب و غریب دستخط ہیں۔ یہ شخص حروف میں دستخط کرنے کی بجائے بلی کی تصویر بنا دیتا ہے۔
پیرو کے ساحلی شہر ہوارمی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ جوان کارلوس واریلاس بازان کے یہ دستخط اس کی پولیس میں گرفتاری کے بعد وائرل ہوئے۔ اسے پاچ دیگر افراد کے ساتھ اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے بعد اس نے جیل میں دستخط کئے، جسے پولیس نے آن لائن پوسٹ کر دیا۔
(جاری ہے)
کچھ دیر بعد ہی یہ دستخط فیس بک سمیت کئی سوشل نیٹ ورکس پر وائرل ہو گئے۔
یہ دستخط اتنے زیادہ وائرل ہوئے کہ نیشنل نیوز نیٹ ورک نے جوان ، جو اب رہا ہو چکا تھا، سے رابطہ کیا۔
جوان اب پولیس سٹیشن پر مقدمہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس نے اس کے دستخط جیسی ذاتی معلومات کو پوچھے بغیر شیئر کر دیا۔ جوان کا کہنا ہے کہ اس کا اسلحے کی ملکیت سے کوئی تعلق نہیں، وہ تو بس گاڑی چلا رہا تھا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.