اساتذہ ، طلباء اور نصاب کا اعلیٰ معیار ملکی و معاشرتی ترقی کیلئے اہم ہے، پروفیسر نیاز احمد
بدھ 1 اگست 2018 22:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب میرٹ پر کام کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں کیونکہ اب ایسا دور آ چکا ہے جس میں وہ بقاء کا مستحق ہو گا جو بہترین ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں کی بنیادی ذمہ داری علم کی تخلیق کرنا اور اس کے ثمرات ملک و قوم تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اسی لئے ہمارا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور ملکی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گریجوایٹس تیار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جن میں کوئی مہارت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں تیزی سے جدت آتی ہے اگر اس جدت کے ساتھ اپنے آپ کو ہم آہنگ نہ کیا تو ہم پیچھے رہے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف باتیں کرنے والے دیکھ لیں کہ آج کا پاکستان پہلے کے پاکستان سے ذیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ محنت کر کے اپنے مضمون میں مہارت حاصل کریںاور اپنے اندر کردار کی خصوصیات پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئین میری کالج ایک شاندار روایات کا حامل تعلیمی ادارہ ہے اوریہاں سے تعلیم مکمل کرنے والی طالبات مبارکباد کی مستحق ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم نے کہا کہ سماجی و انفرادی ترقی میں تعلیمی پالیسیوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک محفوظ ، صحت مند اور خوشحال دنیا قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کی سالانہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔ کانوکیشن میں کامیابی حاصل کرنے والی 27 طالبات میں گولڈ میڈل، 9 طالبات میں سلور میڈل اور 27 طالبات میں رول آف آنر ز تقسیم کئے گئے۔ جبکہ مختلف پروگرامز میں کامیابی حاصل کرنے والی 1500 طالبات کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.