چنیوٹ، این اے 100 کی دوبارہ گنتی چار روز بعد مکمل ،مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ 75285 ووٹ حاصل کرکے کامیاب

بدھ 1 اگست 2018 23:55

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) ضلع چنیوٹ کے حلقہ این اے 100 کی دوبارہ گنتی چار روز بعد مکمل ہونے پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ 75285 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل سید ذوالفقار علی شاہ نے 74445 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ہیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد لیگی امیدوار کو 840 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ہے