سی پیک پر تحفظات ہیں،بلوچستان کو کبھی جمہوریت کی جھلک نہیں دکھائی گئی:سردار اختر مینگل

بلوچستان کے وسائل پربلوچستان کومکمل اختیارہونا چاہیے،ہمیں دلاسے دئیے جاتے ہیں لیکن بلوچستان کے لئے عملی اقدامات نہیں کیے جاتے ،بی این پی (مینگل ) کے چیئرمین کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 اگست 2018 23:55

سی پیک پر تحفظات ہیں،بلوچستان کو کبھی جمہوریت کی جھلک نہیں دکھائی گئی:سردار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پربلوچستان کومکمل اختیارہونا چاہیے،ہمیں دلاسے دیے جاتے ہیں لیکن بلوچستان کے لئے عملی اقدامات نہیں کیے جاتے۔بلوچستان کو جمہوریت کی کبھی جھلک بھی نہیں دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ آر اوکی دھاندلی اب ایک کمپیوٹرائزڈشکل اختیارکرگئی ہے،الیکشن کے نتائج عوامی مینڈیٹ کے بالکل برعکس تھے،بلوچستان کے عوام کوان کے حقوق ملنے چاہئیں،سی پیک منصوبے پرتحفظات ہیں،سی پیک سے متعلق ہمارے تحفظات پراے پی سی بلائی ہے۔

سردار اختر خان مینگل نے کہا کہ چاہتے ہیں پیپلزپارٹی بلوچستان کے حقوق کیلئے مرکزی کرداراداکرے،افغان مہاجرین کی افغانستان میں باعزت واپسی چاہتے ہیں،ایک جماعت کے علاوہ دیگرتمام جماعتوں نیانتخابی نتائج پرتحفظات کا اظہارکیا ہے،بلوچستان کو جمہوریت کی کبھی جھلک بھی نہیں دکھائی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آنے کا مقصد بلوچستان سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہے،ہم نے ہمیشہ جمہوریت کو پروان چڑھانے کی کوشش کی،ہم نے کسی جماعت کیلئے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے ،اب مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔