جنوبی وزیرستان تحصیل توئے خلہ کے علاقہ چینی خو میں دوقبائل میں زمینی تنازعہ پر خونریز جھڑپ‘متعد د افراد زخمی

جمعہ 3 اگست 2018 14:49

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) جنوبی وزیرستان تحصیل توئے خلہ کے علاقہ چینی خو میں احمدزئی وزیر قبائل کے زیلی شاخ کارے خیل اور دوتانی قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ پر خونریز جھڑپ، دونوں قبائل ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا ازادانہ استعمال بدستور جاری ہے امدہ اطلاع کیمطابق کارے خیل قبیلے کا ایک شخص شدید زخمی جبکہ دوتانی قبیلے کی جانب سے متعدد زخمیوں کی اطلاع ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔یاد رہے کہ پانچ مہینے پہلے مذکورہ دونوں قبائل کے درمیان اسی زمین پر خونریز جھڑپ ہوئی تھی جس میں 2 افراد جاں بحق اور متحدد زخمی ہو گیے تھے۔