Live Updates

فافن کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی فتح پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا

پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے21ایسےحلقوں سےجیتی جہاں مستردووٹ لیڈسےزیادہ تھے،فافن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 3 اگست 2018 20:41

فافن کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی فتح پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03اگست 2018ء) :فافن کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی فتح پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔فافن نے انتخابات 2018 کے مسترد شدہ ووٹوں کے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی۔فافن کی رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں 16 لاکھ 70ہزارووٹ مستردکئےگئے۔169قومی اورصوبائی اسمبلی کےحلقوں میں ہارجیت کامارجن کم،مسترد ووٹ زیادہ ہیں۔پنجاب سے9لاکھ 6ہزار،سندھ سے4 لاکھ 8 ہزارووٹ مستردہوئے۔

بلوچستان سےایک لاکھ 8 ہزار،کےپی سے2لاکھ 48ہزارووٹ مستردہوئے۔اسلام آباد کےتین حلقوں سے4942 ووٹ مسترد ہوئے۔اس موقع پرفافن کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی فتح پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے21ایسےحلقوں سےجیتی جہاں مستردووٹ لیڈسےزیادہ تھے۔صوبائی اسمبلی کے41حلقوں سےپی ٹی آئی جیتی جہاں مستردووٹ لیڈسےزیادہ تھے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ن لیگ11،پی پی6،بی اےپی3،جی ڈی اے2حلقوں میں جیتی جہاں مستردووٹ جیت سےزیادہ تھے۔ اسی طرح ان حلقوں کی بھی تفصیلات سامنے آئی ہیں جہاں سب سے زیادہ ووٹ مسترد کئیے گئے۔سب زیاد ووٹ این اے 86 منڈی بہاءالدین میں 15ہزار568ووٹ مسترد ہوئے۔این اے 197 کشمور میں 15ہزار340 ووٹ مسترد ہوئے۔این اے196 جیکب آباد میں 13ہزار 660 ووٹ مسترد ہوئے۔این اے 260 نصیر آباد میں 13ہزار597 ووٹ مسترد ہوئے۔این اے 205 گھوٹکی میں 13ہزار458 ووٹ مسترد ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات