بہاولپور کے تین اضلاع کے تین لاکھ سے زائد طلبا و طالبا ت ہر سال میٹرک و انٹر میڈ یٹ کے امتحانات دے رہے ہیں،سید طا ہر حسن جعفر ی

ہفتہ 4 اگست 2018 14:13

چشتیاں۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن بہاولپور کے کنٹر ولر امتحانات سید طا ہر حسن جعفر ی نے کہا ہے کہ ڈویثرن بہاولپو ر کے تین اضلا ع بہاولپور ، رحیم یار خاں ، بہاولنگر کے تین لاکھ سے زائد طلبا و طالبا ت ہر سال میٹرک و انٹر میڈ یٹ کے امتحانات دے رہے ہیں اور حکومت کی ہدایات کے مطا بق ڈو یثر ن کے 400 امتحانی مراکز میں طلبا و طالبا ت کو گرمی کے موسم میں پر سکون ماحول اور دیگر تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔

تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کو ارٹرز پر مثالی امتحانی مراکز ہیں جہاں سکول وکالجز کے سربراہ طلبا و طالبات کو دوران امتحان بہترین سہولتیں فراہم کر کے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دورہ چشتیاں کے موقع پر میڈ یا نمائندوں سے با ت چیت کے دوران مزید کہا کہ ڈویثرن میں میٹرک 250 ، انٹرمیڈیٹ کے 150 امتحانی مراکز کام کرتے ہیں جہاں سپر وائزری سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوران امتحان طلبا و طالبات کا کوئی لمحہ ضائع نہیں ہونا چاہیے ۔

ہر امتحانی مرکز کو پارٹ ون ۔ پارٹ ٹو کیلئے 8 ہزار روپے دئے جاتے ہیں ۔ منچن آباد اور خیر پور ٹامیوالی کے علاوہ ڈویثرن کی ہر تحصیل میں 11 میٹرک ، 1 1 انٹر میڈیٹ کے پیپر مارکنگ سنٹر ز قا ئم کئے ہیں جہاں اساتذہ کو پیپر مارکنگ کا معقول معاوضہ دیا جا تا ہے تاہم کمشنر بہاولپور نے پیپر مارکنگ کا معا وضہ میٹرک 40 ، انٹر میڈیٹ 45 روپے تک بڑھانے کی رضا مند ی ظاہر کر دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپر ما رکنگ سنٹرز کے بعد امتحانی پرچہ جا ت کی سپر چیکنگ اور تیسرے مرحلہ میں بذریعہ کمپیو ٹر سکیننگ (OMR ) کی بدولت غلطیوں کا اندیشہ ختم ہو گیا ہے اور پیپر کی چیکنگ کے جدید سسٹم کے اجرا کی بدولت طلبا و طالبات کی جانب سے پیپر ز کی ری چیکنگ کی درخواستوں میں بڑی کمی ہو چکی ہے اور امسال صر ف 450 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اس موقع پر پنجاب کالج کے پرنسپل پر وفیسر محمد عر فان خان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :