Live Updates

شاہ محمود قریشی کو حکومت میں بڑا عہدہ مل گیا

عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 4 اگست 2018 19:28

شاہ محمود قریشی کو حکومت میں بڑا عہدہ مل گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 اگست 2018ء) :شاہ محمود قریشی کو حکومت میں بڑا عہدہ مل گیا عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری و ساری ہے۔اس حوالے سے اتحادیوں سے بھی بات چیت ہو رہی ہے جبکہ ان سے معاملات بھی طے کئیے جارہے ہیں۔

اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔یوں 2صوبوں اور مرکز میں حکومت بنانے کے بعد تحریک انصاف ایک مظبوط وفاقی جماعت بن کر ابھرے گی اور عمران خان گزشتہ دہائی کے سب سے مضبوط وزیر اعظم بن کر سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس وقت بنی گالہ می ں مسلسل اجلاس پر اجلاس جاری ہیں جن میں حکومت سازی کے مراحل کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ اہم وزارتوں اور عہدوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کونسا عہدہ کس شخصیت کے پاس جائے گا ،کونسی وزارت تحریک انصاف کے پاس رہے گی اور کونسی وزارت اتحادیوں کی جھولی میں ڈالی جائے گی ،اس چیز کا فیصلہ بھی کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ لوگ اس موقع پر فرمائشی پروگرام بھی لے کر چل رہے ہیں تاہم عمران خان نے ان سب کی چھٹی کرواتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ کرنے کی نوید سنا دی ہے۔

ا س حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے پہلے عہدیدار کا نام سامنے آگیا ہے۔وہ عہدہ اسپیکر قومی اسمبلی کا ہے جس کے لیے شاہ محمود قریشی کا انتخاب کیا گیا ہے۔گوکہ شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے تاہم اب انکو اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ دیا جارہا ہے۔اس خبر کی تصدیق معروف اور سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے اپنے نجی پروگرام میں بھی کی۔یاد رہے کہ دوسری جانب ہم خیال جماعتوں کی جانب سے خورشید شاہ اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات