Live Updates

عمران خان نے حکومت بنابھی لی تو 2برس سے زیادہ نہیں چل سکے گی،منظور وسان کی پیشنگوئی

اتوار 5 اگست 2018 22:10

عمران خان نے حکومت بنابھی لی تو 2برس سے زیادہ نہیں چل سکے گی،منظور وسان ..
خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے حکومت بنابھی لی تو 2برس سے زیادہ نہیں چل سکے گی ۔ وہ اپنے دعوے کے مطابق کہاں سے ایک کروڑ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لائیں گے ، جہاز میں جانے والے آزاد اراکین کی واپسی ریل گارڑی کے ذریعے ہوگی۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ لوٹوں کو اپنی جماعت میں نہیں لیں گے ۔

(جاری ہے)

ہم سندھ میں کڑا احتساب کریں گے جو پانچ سال چلے گا، یہ قیامت کی نشانی ہے کہ جی ڈی اے والے دھاندلی کی شکایت کررہے ہیں۔ ایم کیوایم اور تحریک انصاف والوں نے عجلت میں اتحاد کیا ہے جو زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا۔ عمران خان اگر حکومت بنا بھی لیتے ہیں تو یہ دو برس سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔ عمران خان کے دعو ے کی وجہ سے ان کی حکومت مدت پوری نہیں کرسکے گی کیونکہ ایک کروڑ نوکریاں اور ایک کروڑ گھر کہاں سے آئیں گے ۔ جہاز میں جانے والے آزاد اراکین کی واپسی ریل گاڑی کے زریعے ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات