انسانی اعضا عطیہ کرنے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے واک کا اہتمام

انسانی اعضا مل جائیں تو کئی زندگیاں بچ سکتی ہیں، اعضا کسی کے کام آجائیں تو یہ نیکی کا کام ہے، ڈاکٹرادیب رضوی

پیر 6 اگست 2018 14:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) انسانی زندگی بچانے میں اعضا کے عطیات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی)نے دیگر اداروں کے تعاون سے کراچی میں واک کا اہتمام کیا۔مزار قائد کے احاطے میں ہونے والی آگاہی واک میں ایس آئی یوٹی کے سربراہ ڈاکٹرادیب رضوی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے علاوہ رضاکاروں، مریضوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آگاہی واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھار کھے تھے جن پراعضا عطیہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ انسانی اعضا مل جائیں تو کئی زندگیاں بچ سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ انسان کے اعضا کسی کے کام آجائیں تو یہ نیکی کا کام ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کی اہمیت پر زور دیا۔آگاہی واک میں شریک گرد عطیہ کرنے والے نوجوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اعضا عطیہ کرنے کے لیے آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔گردے کا عطیہ پا کر زندگی کی جانب لوٹنے والی ایک بچی بھی واک میں شریک تھی۔ کمسن بچی نے اپنی صحت کی بحالی پر ایس آئی یو ٹی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :