گوجرہ،نامعلوم افراد نے تیس سالہ نوجوان کو اغوا کرلیا

پیر 6 اگست 2018 15:47

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) نامعلوم افراد نے تیس سالہ نوجوان کو اغوا کرلیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 430 ج ب آدا ا ضا فی آ بادی کے عبدا لغفور کا تیس سالہ بیٹا محمد بلال کا ر پر سوار ہوکر شہر کی جا نب جا رہا تھا کہ جھنگ روڈ پر نامعلوم اغوا کارو ں نے اسے زبردستی روک کر گا ڑی سمیت ہمراہ لے گئے بعدازاں اسکی کار دالو وال سمندری روڈ فیصل کے قریب کھڑی کرکے نوجوان کو اپنے ہمراہ لے گئے اور رات گئے موبا ئل فون پر گھر والو ں کو اطلا ع کی کہ ہم نے بلال کو اغوا کرلیا اور اسکی گاڑی دا لو وال فیصل آ باد کے قریب کھڑی ہے اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے مغوی و اغوا کا رو ں کی تلا ش شروع کردی ہے تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا مغوی کی برآ مدگی کی اطلا ع نہیں مل سکی ہے ۔